اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپرلیگ کے انعقاد کیلئے غیر ملکی مقام کا انتخاب کیوں کیا؟ ,چیئر مین پی سی بی نے اصل وجہ بیان کردی

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان نے پاکستان سپر لیگ کے یو اے ای میں انعقاد کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے عالمی سٹار کھلاڑیوں کو متوجہ کرنے کیلئے غیر ملکی مقام کا انتخاب کیا.پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا انعقاد پاکستان میں کرتے تو عالمی کھلاڑی دلچسپی نہ لیتے۔ اسی وجہ سے ہم نے یو اے ای کا انتخاب کیا لیکن مستقبل میں ہم مرحلہ وار پی ایس ایل کو پاکستان منتقل کر دیں گے .اگلے پی ایس ایل ایڈیشن میں ہم ایک، دو میچ پاکستان میں منعقد کرائیں گے۔ایک انٹرویو میں چیئر مین پی سی بی نے بتایا کہ سپر لیگ میں تقریباً 120 کھلاڑیوں سے دلچسپی دکھائی ہے، جن میں سے 24 کو لیگ کیلئے منتخب کیا جا ئےگا۔پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے پرامید شہریار نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن درست سمت میں جا رہا ہے ، امید ہے کہ اس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ہم ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کر رہےہیں۔ امید ہے کہ مستقبل میں ملکی سیکیورٹی مزید بہتر ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں شہریار نے کہا کہ سلمان بٹ، محمدآصف اور محمد عامر کو عالمی کرکٹ میں واپس آنے سے پہلے مختلف مرحلے طے کرنے ہوں گے۔انڈیا کے ساتھ باہمی کرکٹ سیریز کے حوالے سے پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ وہ تاحال بی سی سی آئی کے جواب کے منتظر ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…