اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے ٹی20 سریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوزڈیسک)زمبابوے کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی ،شاہینوں نے گزشتہ میچ کی طرح میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 137رنز کا ہدف دیا۔ہرارے میں پاکستان ٹیم 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری،شاہد آفریدی نے ٹاس تو جیتا، لیکن بیٹسمین ان کی مرضی کا ہدف اسکور بورڈ پر نہ سجا سکےاورٹیم مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بناسکی ۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ 7، احمد شہزاد 17، صہیب مقصود 26،شعیب ملک صرف 15اور محمد رضوان نے 16رنز بنائے جبکہ کپتان شاہدآفریدی صرف 2گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔گرین شرٹ کی طرف سے عمر اکمل 38اور عماد وسیم نے 13رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 136تک پہنچایا ۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ بھی زمبابوے کو جیت کیلئے 137رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ آفریدی الیون نے 13رنز سے جیت لیا تھا ۔

آج کے میچ میں زمبابوے کی جانب سے پنینگارا اور جونگوے نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیادوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 15سکور سے شکست دے کر سریز 2-0سے اپنے نام کرلی ہے ۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس میں عمر اکمل 38 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ کوئی بھی کھلاڑی ہاف سینچری عبور نہیں کرسکا۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 121سکور ہی بنا سکی۔پاکستانی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے پہلے چار کھلاڑیوں کو ڈبل فگر تک پہنچنے نہ دیا ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…