منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

سپرلیگ ،بورڈ نے عالمی سٹار کھلاڑیوں کو متوجہ کرنے کیلئے غیر ملکی مقام کا انتخاب کیا،چیئر مین پی سی بی

datetime 29  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان نے پاکستان سپر لیگ کے یو اے ای میں انعقاد کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے عالمی سٹار کھلاڑیوں کو متوجہ کرنے کیلئے غیر ملکی مقام کا انتخاب کیا ¾پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا انعقاد پاکستان میں کرتے تو عالمی کھلاڑی دلچسپی نہ لیتے۔ اسی وجہ سے ہم نے یو اے ای کا انتخاب کیا لیکن مستقبل میں ہم مرحلہ وار پی ایس ایل کو پاکستان منتقل کر دیں گے ¾اگلے پی ایس ایل ایڈیشن میں ہم ایک، دو میچ پاکستان میں منعقد کرائیں گے۔ایک انٹرویو میں چیئر مین پی سی بی نے بتایا کہ سپر لیگ میں تقریباً 120 کھلاڑیوں سے دلچسپی دکھائی ہے، جن میں سے 24 کو لیگ کیلئے منتخب کیا جا ئےگا۔پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے پرامید شہریار نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن درست سمت میں جا رہا ہے ، امید ہے کہ اس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ہم ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کر رہےہیں۔ امید ہے کہ مستقبل میں ملکی سیکیورٹی مزید بہتر ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں شہریار نے کہا کہ سلمان بٹ، محمدآصف اور محمد عامر کو عالمی کرکٹ میں واپس آنے سے پہلے مختلف مرحلے طے کرنے ہوں گے۔انڈیا کے ساتھ باہمی کرکٹ سیریز کے حوالے سے پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ وہ تاحال بی سی سی آئی کے جواب کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…