زیورخ(نیوز ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال میں سرکاری مداخلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگرفیڈریشن کو آزادانہ کام نہ کرنے دیا تو پاکستان کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔فیفا کے قائم مقام سیکریٹری جنرل مارکوس کیٹنر کی جانب سے پی ایف ایف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔فیفا نے پی ایف ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری حکام کو آگاہ کریں کے تھرڈ پارٹی مداخلت فیفا قوانین کے آرٹیکل تیرا اور سترا کی خلاف ورزی ہے ، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان کو رکنیت معطل سمیت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔فیفا نے پی ایف ایف کو جوڈیشل باڈیز کی تنظیم نو کی ہدایت کی ہےساتھ ہی ،پی ایف ایف انتخابات سے قبل معطل کئے گئے اراکین کو بحال کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔