ممبئی (نیوزڈیسک)انڈین پریمئر لیگ کے سربراہ راجیو شکلا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے آئی سی سی مقابلوں میں انڈیا کا بائیکاٹ کیا تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے مبینہ طور پرکہا تھا کہ اگر انڈین کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو وہ آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس میں انڈیا کے بائیکاٹ پر غور کر سکتے ہیں۔شکلا نے کہا کہ کیا شہریار خان اپنے اس بیان سے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو دھمکا رہے ہیں؟ پاکستان آئی سی سی قوانین کا پابند ہے، اگر وہ پیچھے ہٹا تو اس پر جرمانہ عائد ہو گاراجیو شکلا نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیںکیا پی سی بی انڈین کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی مکمل ضمانت دے سکتا ہے؟۔ میں یہاں ایک اپیل کرتا ہوں۔کیا آپ (پی سی بی) اپنے ملک میں کھلاڑیوں کی سلامتی کی ضمانت دے سکتے ہیں؟ کیونکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا تو کیا بنگلہ دیش بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر آمادہ نہیں۔شکلا نے دسمبر میں سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کو حتمی شکل دینے کے بعد ہم حکومت سے اجازت لیں گے، تاہم اس سے پہلے کچھ مسئلے ہیں جنہیں حل کرنا ہو گا، لہذا دسمبر میں سیریز کا کوئی امکان نہیں۔