ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کے میدان بھی انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بند

datetime 27  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوزڈیسک) پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کے میدان بھی انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بند،آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی ٹیم کو بنگلا دیش نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد حکومتی ہدایات کے بعد اپنی ٹیم کو بنگلادیش بھیجنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دفتر خارجہ کی جانب سے ہدایات ملی ہیں کہ بنگلا دیش میں آسٹریلین ٹیم کے لئے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں اور آسٹریلوی کھلاڑیوں پر حملہ کیا جاسکتا ہے لہذا بنگلا دیش کرکٹ بورڈ دورے کے لئے سیکیورٹی پلان پر نظر ثانی کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ٹور ہو اور اس کے لئے لائحہ عمل بھی ترتیب دے رہے ہیں لیکن کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔جیمز سدر لینڈ کا کہنا تھا کہ ٹیم کو بنگلادیش بھیجنے سے پہلے سیکیورٹی صورت حال کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ بھی رکھا جائے گا۔ دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے بہت حیرانی ہوئی ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی خدشہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم کا دورہ بنگلادیش 3 اکتوبر سے وارم اپ میچ کے ذریعے شروع ہونا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ شیڈول تھے۔ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 2006 میں بنگلادیش میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…