جرمن فٹبال لیگ میں ایک کھلاڑی نے گول کرنے کانیا ریکارڈ قائم کردیا

24  ستمبر‬‮  2015

میونخ(نیوزڈیسک) جرمنی میں ہونے والی فٹ بال لیگ کے میچ میں ایک کھلاڑی نے صرف 9 منٹ میں مسلسل 5 گول کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔یورپ کی بڑی فٹبال لیگز میں سے ایک بنڈس لیگا کے میچ میں مشہور جرمن کلب بائرن میونخ اور وولفس برگ کے درمیان میچ جاری تھا اور جب پہلے ہاف کا اختتام ہوا تو وولفس برگ کو ایک 0-1 کی برتری حاصل تھی تاہم جب دوسرے ہاف کے کھیل کا آغاز ہوا تو بائرن میونخ کے 27 سالہ کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی مخالف گول پوسٹ پر ٹوٹ پڑے اور صرف 3 منٹ 19 سیکنڈ میں تیز ترین ہیٹ ٹرک کرڈالی۔ رابرٹ نے صرف اسی پر بس نہیں کیا بلکہ انہوں نے چند منٹ بعد ہی مزید 2 گول داغے اور اس طرح صرف 9 منٹ میں 5 گول کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔اس سے قبل بھی رابرٹ لیوانڈوسکی 2013ءمیں چیمپیئن لیگ کے سیمی فائنل میں اپنے سابق کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے ریئل میڈرڈ کیخلاف مسلسل چار گول کرچکے ہیں جس میں ان کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے فتح حاصل ہوئی تھی۔ اپنی شاندار کارکردگی کے حوالے سے رابرٹ نے کہاکہ انہیں بالکل یقین نہیں آرہا کہ اس قدر تیزی سے کیسے گول کرلیے جب کہ ان کی زندگی کا یادگار میچ ہے وہ اپنی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں۔بائرن میونخ کے کوچ گورڈیولیانے کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا کھیل نہیں دیکھا جس میں 9 منٹ میں 5 گول ہوئے اور شاید وہ ایسا کھیل دوبارہ بھی دیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ رابرٹ لیوانڈوسکی آنے والے دنوں میں جرمنی اور دنیا کا بہترین کھلاڑی ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…