اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

یونس خان کی سپر لیگ میں عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یونس خان کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی سی بی) کی تقریب رونمائی کا دعوت نامہ کراچی کے بجائے مردان کے گھر بھجوادیا تھا جس کے باعث مایہ ناز بلے باز تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔خیال رہے کہ دعوت نامہ نہ ملنے کے بعد یونس خان نے میڈیا کے سامنے ناراضی کا اظہار کیا تھا جس پر پی سی بی نے تجربہ کار بلے باز کے خلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دیا تھاتاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بورڈ آفیشل سے گلے شکوے کے بعد یونس خان معاملہ ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے یونس خان کو دعوت نامہ بھجوانے کے معاملے کی چھان بین کی جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ دعوت نامہ کراچی کے بجائے ان کے مردان والے پتے پر بھجوایا گیا۔بعدازاں اعلیٰ پی سی بی آفیشل نے یونس خان کو فون کرکے معاملے کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد معاملات طے پاگئے۔یونس خان نے ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے اور پاکستان سپر لیگ کی تقریب میں عدم شرکت کے بعد بورڈ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یونس خان نے کہا تھا کہ اگر میں منتخب نہ ہوا تو ون ڈے ٹیم کھڑی نہیں ہوسکے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…