نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرجگ موہن ڈالمیا کی اچانک وفات کے بعد بی سی سی آئی کے نئے صدر کے طور پر ایسٹ زون یونٹس کے جوائنٹ سیکرٹری امتیابھ چودھری ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں گو کہ ان کے مقابلے میں نئے صدر کیلئے شردپوار اور راجپورشکلا کے نام بھی لئے جارہے ہیں تاہم وہ دونوں سیاست میں زیادہ سرگرم ہیں اور انہیں ایسٹ زون سے تائید ی ووٹ ملنے کا امکان نہیں ہے، ایسٹ زون جو کہ بنگلال ، آسام، جھار کھنڈ، اوڈیشہ ، تریپورہ اور نیشنل کرکٹ کلب (این سی سی) پر مشتمل ہے کے تمام چھ ووٹ امتیابھ چودھری کو ملنے کے سو فیصد امکانات ہیں کیونکہ ایسٹ زون ریاستیں چاہتی ہیں کہ ان کے زون کا صدر بنے اور امیتابھ چودھری اس عہدے کیلئے سب سے زیادہ موزوں امیدوار ہیں، واضع رہے کہ بی سی سی آئی کے نئے صدر کیلئے امیدوار کو کم از کم 16 ووٹ درکار ہیں۔