لاہور (نیوز ڈیسک) محمد عامر کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی بھرپورتوجہ ڈومیسٹک کرکٹ پرہے جس سے انہیں عالمی کرکٹ میں واپسی میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد عامرکا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کو توجہ دے رہے ہیں اورفی الحال عالمی کرکٹ کھیلنے کے لئے نہیں سوچ رہے ہیں ، باقی سلیکٹرزپرمنحصرہے۔ انہوں نے پابندی کے بعد اپنے پہلے میچ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ، چار روزہ میچز میں کسی بھی کھلاڑی کو اپنی فٹنس اور قوت کے بارے میں جاننے کا صحیح موقع ملتا ہے۔ محمد عامر کے اورپر آئی سی سی کی جانب سے لگائی پابندی 1 ستمبر 2015 کو ختم ہوچکی ہے جبکی پی سی بی نے انہوں جنوری میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔ محمد عامرحال ہی میں قائد اعظم کوالیفائنگ میچز میں حصہ لے چکے ہیں اوراس میں انہوں نے 7 وکٹیں لی ہیں۔