جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

کرکٹ ”خاندانی کھیل “ جسم میں خون بن کردوڑتا ہے ، ثانیہ مرزا

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) ثانیہ مرزا کاکہنا ہے کہ کرکٹ ان کا ’خاندانی‘ کھیل ہے اور اسی لیے ان کے جسم میں خون بن کر دوڑتا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ان کے شوہر شعیب ملک کرکٹر ہیں اور ان کی فیملی میں ہر کوئی کرکٹ کھیلتا ہے، یہ کھیل انکے خون میں شامل ہے ، ان کے والد کرکٹ کھیلا کرتے تھے، ثانیہ مرزا کے مطابق انہوں نے خود کرکٹ کلب آف انڈیا میں چند ایونٹس میں حصہ لیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹس پر اپنی کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ وہ اب خود کو صرف ڈبلز مقابلوں تک محدود کرچکی ہیں ، اس سے جسمانی طور پر تو انہیں کافی فائدہ ملا مگر ذہنی طور پر کافی مشکل ہے کیونکہ سال کے 25 ہفتوں میں خود کو اپنے کھیل کے عروج پر رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے ، انہوں نے رواں برس اب تک 60 میچز کھیلے جن میں سے 50 کے قریب مقابلوں میں میری جوڑی دار مارٹینا ہینگز تھیں۔ ثانیہ مرزا نے واضح کیا کہ سوئس سٹار مارٹینا ان کی آف دی فیلڈ دوست نہیں ہیں تاہم دونوں کی کورٹ میں ایک دوسرے سے ہم آہنگی کافی اچھی اور وہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں پر اعتبار کرتی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…