جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

شعیب ملک سالی کی منگنی سے غائب، ثانیہ مرزا نے میلہ لوٹ لیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی منگنی ہو گئی ہے۔ ثانیہ مرزا نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ منگنی کی تقریب تھی تو ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی لیکن تمام نظریں ثانیہ پر ہی مرکوز تھیں۔ ثانیہ نے اپنی بہن کی منگنی پر مشہور ڈریس ڈیزائنر منیش ملہورترا کا لباس زیب تن کیا تھا۔ ثانیہ مرزا اس موقع پر بہت خوش نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے اس تقریب کے ہر لمحے کو خوب انجوائے کیا۔دوسری جانب قومی کرکٹر اور ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک اس تقریب میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے

مزید پڑھئے: بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے

جس کی وجہ سے تقریب کا رنگ کچھ پھیکا رہا۔ واضع رہے کہ انعم مرزا کی منگنی شادی بائو اکبر رشید سے سرانجام پائی ہے۔ منگنی کی تقریب میں رشتہ داروں، عزیزوں اور قریبی دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انعم مرزا نے کہا کہ اکبر رشید سے رشتہ ان کے والدین نے ہی طے کیا ہے تاہم اس میں ہم دونوں کی رضامندی بھی شامل ہے۔ انعم مرزا نے کہا کہ ان کا اگلے سال شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…