جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کے دورے کیلئے انڈر 19ٹیم کی منظوری دیدی

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے سری لنکا کے دورے کےلئے انڈر نائٹین ٹیم کی منظوری دیدی ہے ۔ٹیم کا تعین باسط علی کی سربراہی میں علی ضیاء, علی نقوی اور فخرزمان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے کیا ٹیم دو تین روزہ اور پانچ ایک روزہ کھیلے گی اور یہ ٹیم یکم اکتوبر کو روانہ ہوگی ۔ٹیم کےلئے سولہ کھلاڑیوں کااعلان کیا گیا ہے جن میں عبد اللہ شفیق سیالکوٹ , ذیشان ملک راولپنڈی, شاداب خان راولپنڈی , عمر مسعود راولپنڈی ,محمد عمر فاٹا , ہدایت اللہ فاٹا , سمین گل فاٹا , حمزہ خان پشاور , عون عباس اسلام آباد , بلال شاہ ایبٹ آباد , عرفان لیاقت ملتان,عمران رفیق کپتان ملتان , حسن محسن کراچی,اویس اقبال راولپنڈی نائب کپتان , سیف علی غوری کراچی اور کامران افضل لاہور شامل ہیں ٹیم چار سے چھ اکتوبر تک پہلا تین روزہ میچ گال انٹر نیشنل سٹیڈیم,دس سے بارہ اکتوبر تک دوسرا تین روزہ میچ ہمنٹوٹا میں کھیلے گی پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ سولہ کو مٹارہ میں کھیلا جائیگا جبکہ 19 , 21 , 23اور 25اکتوبر کو ایک روزہ میچ کولمبو میں کھیلے جائینگے ۔ریزرو کھلاڑیوں میں اسجد نواز اسلام آباد,سیف بدر سیالکوٹ ,عارش احمد کراچی , اسد ملک حیدر آباد اور میر وائس خان لاہور شامل ہیں ۔

مزید پڑھئے:بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق،شیڈول جاری

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…