اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انتخاب عالم پھر قومی ٹیم کے منیجر مقرر

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)…پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ میں ایک بار پھر سابق کپتان انتخاب عالم کی واپسی ہوئی ہے جنہیں نوید اکرم چیمہ کی جگہ دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کا منیجر مقرر کردیا گیا ہے۔ہر دور میں کسی نہ کسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے والے انتخاب عالم کو ایک بار پھر قومی ٹیم مینجمنٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 1992 ء کے عالمی کپ اور 2009 ء کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جب پاکستانی ٹیم چیمپیئن بنی تو قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم ہی تھے۔لیکن جب کبھی بھی انہیں منیجر کے عہدے سے ہٹایا گیا تو ساتھ میں بورڈ میں کسی اور اہم عہدے سے نواز دیا گیا۔قومی ٹیم کے سابق منیجر نوید اکرم چیمہ کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا اور انہوں نے اپنی نئی ذمے داریوں کے سبب قومی ٹیم منیجر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھی آگاہ کردیا تھا۔
پی سی بی نے گزشتہ اخراجات میں کمی کیلئے ڈان سائزنگ کا عمل شروع کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے عہدوں کو ختم کردیا تھا اور ان عہدوں پر بالترتیب مامور انتخاب عالم اور ذاکر خان کو بھی عہدوں سے فارغ کردیا گیا تھا۔لیکن اس اعلان کے چند دن بعد ہی 73 سالہ انتخاب عالم کو ایک اور ذمے داری سونپتے پوئے قومی ٹیم کے منیجر کے عہدے پر فائض کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتخاب عالم کو یہ ذمے داری فی الحال صرف دورہ زمبابوے کے لیے سونپی گئی ہے اور دورہ انگلینڈ کے لیے منیجر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…