ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈیوس کپ میں پاکستان 9 برس بعد گروپ 1 میں شامل

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ازمیر(نیوز ڈیسک) پاکستان 9 برس بعد ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا کے گروپ ون میں رسائی پانے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چائنیز تائپے کے مابین ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو فائنل نیوٹرل وینیو ترکی میں منعقد ہوئی، ابتدائی روز سنگلز میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا، ہفتے کو ڈبلزمیچ میں عقیل اور اعصام نے کامیابی سمیٹ کر قومی ٹیم کو 2-1 کی سبقت دلادی تھی، اتوار کو منعقدہ پہلے ریورس سنگلز میں عقیل خان کو ورلڈ نمبر284 جیمی وانگ نے حیران کن طور پر3-1 سے مات دے دی۔عقیل نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر رپ 7-6 (7/2) سے اپنے نام کیا تاہم چائنیز تائی پے کے پلیئر نے دوسرا سیٹ 6-2 سے جیت کر حساب چکتا کرلیا، تیسرے سیٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان ایک ایک پوائنٹ کیلئے بھرپور جنگ ہوئی، تاہم اس میں عقیل خان 6-7 (5/7) سے ناکام ہوگئے، چوتھے سیٹ میں جیمی وانگ نے 6-3 سے فتح سمیٹ کر ٹائی کا نتیجہ 2-2 کردیا۔پاکستان نے نازک صورتحال میں تجربہ کار اعصام الحق کو جوئی چن ہونگ کیخلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا، انھوں نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر 7-6 (7/3) سے جیتا تاہم دوسرے سیٹ میں حریف نے 6-4 سے فتح سمیٹ لی، لیکن تیسرے اور چوتھے سیٹ میں کامیابی اعصام کا ہی مقدر بنی، انھوں نے بالترتیب 6-4 اور6-3 سے فتحیاب ہوکر پاکستان کو گروپ ون میں شرکت کا پروانہ دلوادیا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…