ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعید اجمل کی قومی ٹیم میں شمولیت ،شہریارخان نے جواب دیدیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمےن شہرےا رخان نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف بہترین کھلاڑیوں کا چناﺅ کرنا ہے اور اس وقت جادوگر اسپنر سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کرنا ناممکن ہے،کوشش ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوں اور قوی امید ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان میں آکر کھیلے گی۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت نے سیریز کے حوالے سے ابھی تک ہمارے خط کا جواب نہیں دیا ہے، پاک بھارت تعلقات کو کرکٹ پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے، کوشش ہے کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط بحال ہوں، آئی سی سی نے اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے اہم ہوتی ہے ورلڈ میں پاکستان اور بھارت کا میچ سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ بھارت نے ابھی تک ہمارے خط کا جواب نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیریز کے معاہدے کی پابندی نہیں کر رہا ہے۔ پاک بھارت تعلقات سے کرکٹ متاثر نہیں ہونی چاہئے۔جادو گر اسپنر سعید اجمل کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ زمبابوے اور انگلینڈ کے لئے ہم نے بہترین ٹیم منتخب کرنی ہے اور ایکشن میں تبدیلی کے بعد سے سعید اجمل کا گراف نیچے آیا ہے ہو سکتا ہے کہ جب وہ نئے ایکشن کے عادی ہو جائیں تو ان کی پرفارمنس دیکھ کر انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یونس خان کی پرفارمنس بہت اچھی ہے اگر وہ فٹ رہے اور پرفارم کرتے رہے تو انہیں ایک روزہ ٹیم میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔چےئرمےن پی سی بی شہررےاخان نے کہاکہ محمد عامر کو ہم نے نہیں آئی سی سی نے معافی دی اور پھر اس کے بعد انہوں نے اپنی سزا بھی پوری کی لیکن سلمان بٹ اور محمد آصف کا معاملہ دوسرا ہے آئی سی سی نے ان دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی سے باقاعدہ معافی ملنے کے بعد کرکٹ کی اجازت دی ہے اور پی سی بی نے بھی ان دونوں کھلاڑیوں کے لئے پروگرام ترتیب دے دیا ہے جس کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی مختلف شہروں کا دورہ کر کے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے واضح معافی مانگیں گے اور اس کے بعد بعد یہ کھلاڑی کلب کرکٹ کھیلیں گے اور پھر ہم ان کے رویے اور پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعدان کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…