ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی میں بھی عمران خان کیلئے آوازبلند

datetime 20  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان شاہد آفرید ی نے پاکستان سپر لیگ شروع کرنے پر پی سی بی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لیگ بہت دیر پہلے شروع ہو جانی چاہیے تھے لیکن دیر آید درست آید ۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پی سی بی کے عہدید اران ،قومی ٹیم کے کرکٹر اور سابق کرکٹرز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ قومی کرکٹ کے لیے نئے دور کا آغاز ہے جس سے نئے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملے گا ۔ مصبا الحق نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ینگ ٹیلنٹ کو پالش کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔جب پاکستانی کھلاڑی انٹر نیشنل سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے تو ان کے کھیل میں نہ صرف نکھار پیدا ہو گا بلکہ نئے کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھے گا ۔شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہماری کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا باب ہے جس سے کھلاڑیوںکو بہت فائد ہ ہو گا ۔پی ایس ایل سے پاکستانی کرکٹ کو مالی فائدہ بھی ہو گا اور نئے کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر آگے آنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی مدعو کیا جاتا تو اچھا ہوتا۔انہوںنے کہاکہ سپر لیگ میری یا شاہد آفریدی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے اور اس کے باعث نئی کھلاڑیوں کو اپنی پہچان بنانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں عمران خان بھی آتے تو ہمارے حوصلے مزید بلند ہوتے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…