اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیفاکو ایک اورجھٹکا، والکے بھی معطل کردیے گئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ(نیوز ڈیسک) فیفا کو تازہ اسکینڈل پر ایک اورجھٹکا لگ گیا، سیکریٹری جنرل کو ٹکٹنگ اسکینڈل کے الزامات پر معطل کردیا گیا ، ان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، جیروم والکے نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں بے سروپا اورتوہین آمیزقراردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا گذشتہ روز ایک نئے اسکینڈل کا شکار ہوگئی، سیکریٹری جنرل جیروم والکے کو ڈرامائی طور پر معطل کر دیا گیا، ان سے ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کے الزامات پر تحقیقات ہو رہی ہیں، سبکدوش ہونے والے صدر سیپ بلاٹر کا دایاں بازو خیال کیے جانے والے والکے سے فوری طور پر ذمے داریاں واپس لے لی گئیں۔فیفا کے بیان میں کہا گیاکہ والکے کو رخصت پر بھیجنے کے ساتھ آئندہ نوٹس تک فوری طور پر ان سے تمام ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں،فیفا کو سیکریٹری جنرل پر کئی الزامات کے بارے میں بتایا گیا اور ایتھکس کمیٹی سے قانون کے مطابق تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے، والکے کیخلاف تازہ ترین الزامات کا تعلق ورلڈ کپ ٹکٹوں کی زیادہ قیمت پر فروخت کے ساتھ منافع میں کچھ حصہ لینے پر ہے۔الزامات ایک کمپنی کے امریکن، اسرائیلی کنسلٹنٹ بینی ایلون نے لگائے جس کا 2014 ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کیلئے فیفا سے معاہدہ تھا، بعد میں معاہدہ منسوخ کردیا گیا تھا، والکے کے امریکن اٹارنی نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے الزامات کو بے سروپا اورتوہین آمیز قرار دیا ہے۔ نیویارک اٹارنی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ جیروم والکے نے بینی ایلون کے ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق مبینہ الزامات کی تردید کردی۔انھوں نے کبھی کوئی رقم وصول نہیں کی ہے، والکے اور ایلون کی کمپنی کے مابین معاہدے کی منظوری فیفا کے لیگل ڈپارٹمنٹ نے دی تھی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…