ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک اور فیصلے پر یوٹرن لے لیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک اور فیصلے پر یوٹرن لے لیا، سابق اولمپئن طاہر زمان سے جونیئر ٹیم منیجر کا عہدہ واپس لے کر یہ ذمہ داری بریگیڈیئر(ر)خالد مختار فارانی کو سونپ دی گئی۔اس سے قبل پی ایچ ایف کی نئی انتظامیہ نے سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے طاہر زمان کو ہیڈکوچ کے ساتھ منیجر بھی مقرر کیا تھا، یاد رہے کہ قومی اخبار میں یہ خبر6ستمبر کے ایڈیشن میں شائع کر چکا ہے، میاں اصغر سلیمی کی طرف سے فائل کی گئی خبر کے مطابق طاہر زمان سے جونیئر ٹیم منیجر کا عہدہ واپس لے کر پاک آرمی کے ایک سابق آفیسر کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میں قائم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے ہی کیے گئے فیصلوں کو تبدیل کرکے شائقین ہاکی کو حیرت میں ڈالنا شروع کر دیا ہے۔تین روز قبل شہباز جونیئر کی جگہ سابق انٹرنیشنل کھلاڑی قاسم خان کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا، حالانکہ نئی سلیکش کمیٹی نے ابھی تک کوئی ذمہ داری انجام ہی نہیں تھی، فیڈریشن کے اس فیصلے پرکئی سابق اولمپئنز نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، وہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کرنے والے ہیں۔اب طاہر زمان سے ٹیم منیجر کا عہدہ واپس لے کر یہ ذمہ داری پاکستان آرمی کے ایک سابق آفیسر کو سونپ دی گئی ہے۔پی ایچ ایف اعلامیے کے مطابق صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھرنے بریگیڈیئر (ر)خالد مختار فارانی کو جونیئر ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔دوسری طرف آئندہ ماہ ملائیشیا میں شیڈول سلطان آف جوہر جونیئر انوی ٹیشنل انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے 2روزہ ٹرائلز کا آغاز اسلام آباد میں ہو گیا۔ رشید جونیئر کی سربراہی میںقائم4 رکنی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایونٹ 11سے18اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا،اس میں بھارت آسٹریلیا، ارجنٹائن، ملائیشیا، پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 11اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلیں گے، ٹیم اگلے روزآسٹریلیا، 14تاریخ کو ارجنٹائن، 15کو انگلینڈ اور17اکتوبر کو میزبان ملائیشیا کیخلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…