ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت کرکٹ سیریز بدستور ہوا میں معلق

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کو بدستور ہوا میں معلق کیا ہوا ہے، سینئر عہدیدار راجیو شکلا نے کہا کہ ہم باہمی سیریز نیوٹرل وینیوز کے بجائے میزبان ملک میں کھیلنے کی پالیسی کے حق میں ہیں،حکومتی اجازت کے بغیر پاکستان سے سیریزکا فیصلہ نہیں کرسکتے، مقابلے ہونگے یا نہیں فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔تفصیلات کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو رواں سال بھارت کی میزبانی کرنا ہے، اس حوالے سے دونوں بورڈز میں ایم او یو بھی سائن ہوچکا تاہم دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کا نزلہ ہمیشہ کی طرح کھیلوں پر بھی گرا، بی سی سی آئی دسمبر میں یواے ای میں مجوزہ سیریز کو اپنی حکومتی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے ایک بار پھر راہ فرار اختیار کررہا ہے، دوسری جانب موہوم سی امید ہونے کے باوجود پی سی بی نے گذشتہ ماہ خط لکھا تھا۔جس کا تاحال باضابطہ طور پر کوئی جواب نہیں موصول ہوسکا،اب بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار راجیو شکلا نے معاملہ ایک بار پھر ہوا میں لٹکا دیا ہے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی کئی مسائل کا حل تلاش کرنا باقی ہے جس کے بعد یواے ای میں سیریز کے حوالے سے کوئی بات کی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ دو ممالک کی باہمی سیریز نیوٹرل وینیوز پر نہیں بلکہ ان میں سے کسی ایک میں ہونی چاہیے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کیلیے حکومتی اجازت کی ضرورت ہے،اس کے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، انھوں نے کہا کہ پاکستان سے مقابلے ہونگے یا نہیں فی الحال اسکے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…