اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان بٹ آفریدی کے سامنے روپڑے

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سلمان بٹ نے قومی کرکٹرزکے دل میں نرم گوشہ پانے کیلیے کوشش شروع کر دی، گذشتہ روز انھوں نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کے دوران جذباتی انداز میں اپنی سابقہ غلطیاں تسلیم کرلیں۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف کو اب تک قومی کرکٹرز نے معاف نہیں کیا ہے، اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران ویسے تو انھیں کسی کے سامنے آنے کی اجازت نہیں مگر ایسا ہوجائے تو اچھا ردعمل نہیں ملتا، اپنے لیے نرم گوشہ بنانے کیلیے سلمان بٹ نے تو باضابطہ کوششوں کا بھی آغاز کر دیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز سابق کپتان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹی ٹوئنٹی قائد شاہد آفریدی سے ملاقات کی، انھوں نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد غلطی تسلیم نہ کرنا غلطی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ سلمان خاصے جذباتی تھے اور کئی بار ان کی آواز بھرا بھی گئی، ماضی میں آفریدی نے انھیں کہا تھا کہ جو کچھ ہوا آئی سی سی اور بورڈ کو بتا دیں مگر سلمان بے گناہی پر اصرار کرتے رہے، البتہ اب انھوں نے اعتراف کیا کہ آفریدی کا مشورہ مان لیتے تو شاید ایسے دن نہ دیکھنے پڑتے، سابق اوپنر نے آفریدی سے کہا کہ ’’آپ نے مجھے قومی ٹیم کا نائب کپتان بنوایا مگر میں توقعات پر پورا نہ اتر سکا جس پر شرمندہ ہوں‘‘ انھوں نے دبے الفاظ میں آفریدی سے ٹیم میں واپسی کیلیے سپورٹ کرنے کاکہا، مگر ٹی ٹوئنٹی قائد نے واضح کر دیا کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے اور وہ اس میں کچھ نہیں کر سکیںگے، البتہ اوپنر جہاں بھی ممکن ہو کرکٹ کھیلتے رہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…