اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیلنٹ کے نئے ذخائر نے سینئر کرکٹرز پر دباﺅ بڑھا دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ٹیلنٹ کے نئے ذخائر نے سینئر کرکٹرز پر دباو¿ بڑھا دیا، چیف سلیکٹرز ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑی جگہ سنبھالنے کیلیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ زمبابوے اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب دراصل سینئرز کیلیے ایک واضح پیغام ہے، انھیں سمجھ لینا چاہیے کہ اگر وہ توقعات پر پورا نہیں اترتے تو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان ان کی جگہ لینے کیلیے تیار ہیں۔
بی بی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی خوش آئند ہے، سلیکشن کمیٹی کی نظر میں آئندہ سال بھارت میں ہونے والا آئی سی سی ورلڈ ٹی20 بڑی اہمیت کا حامل ہے، اس کیلیے متوازن کامبی نیشن تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں داخل نہیں کیا جا سکتا، تجربہ کارکرکٹرز فتوحات دلا رہے ہیں،ان کی موجودگی اہم لیکن مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئے باصلاحیت پلیئرز کو بھی موقع دیا جارہا ہے،عامر یامین کا سلیکشن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
چیف سلیکٹر نے عمراکمل کے بارے میں کہا کہ قومی ایونٹ میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،وہ مستقل مزاجی سے رنز بھی نہیں کررہے لیکن ایک ایسے بیٹسمین ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدل دے،انھیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل زیادہ سے زیادہ مواقع اسی لیے دیے جارہے ہیں کہ دیکھ لیا جائے وہ کہاں کھڑے ہیں؟ واضح رہے کہ عمراکمل نے ٹی20 کپ کی پانچ اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنائی، باقی4اننگز میں وہ صرف47 رنز اسکور کرسکے، سہیل تنویر اس ٹورنامنٹ کے پانچ میچز میں صرف 3 وکٹیں حاصل کر پائے، ہارون رشید نے تسلیم کیا کہ ان کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی، انہیں مستقل مزاجی لانا ہوگی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…