اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے وقت مقرر نہیں کیا اور وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے نظرثانی کریں گے۔ایک انٹرویومیں 41 سالہ ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ابھی میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اپنے مستقبل پر نظرثانی کروں گا، قومی ٹیم کی قیادت ایک چیلنج ہے اور کھلاڑی بحیثیت یونٹ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ 2009 سے اپنی سرزمین پر نہ کھیلنے کے باوجود ہم نے قابل ذکر فتوحات حاصل کیں۔مصباح نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہی وکٹوں پر کھیلیں گے جن سے ہم آہنگ ہیں لیکن اس کے باوجود انگلینڈ کے خلاف سیریز ایک چیلنج ہو گی۔یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل 2012 میں انگلینڈ کی ٹیم کا سامنا کیا تھا تو اس وقت انگلش ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر براجمان تھی لیکن سعید اجمل اور عبدالرحمان کی شاندار اسپن باو ¿لنگ کی بدولت پاکستان نے عالمی نمبر ایک ٹیم کے خلاف تاریخی کلین سوئپ کیا تھا