اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمبابوے کےخلاف سیریز ،قومی کھلاڑیوں کے ہتھیارتیزکرناشروع کردیئے

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس کی زیر نگرانی ہونے والے کیمپ 20ستمبر تک جاری رہے گا ۔ گزشتہ روز تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی تیاریوں کے لئے پہلے فٹ بال میچ کھیلا اور ور بعد ازاں فیلڈنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔تربیتی کیمپ آج ( جمعہ ) کو بھی جاری رہے گا ۔ تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع ملا، زمبابوے کے خلاف اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا ۔ سیریز آسان نہیں ہو گی لیکن ٹیم کو جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی سے ٹیم کو فر ق پڑا ہے ۔محمد حفیظ ٹیم کے پانچویں بولر تھے لیکن دیگرآل راﺅنڈر کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اورمیری دعا ہے کہ قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر ،بولر اور بلے بازآئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کریں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میر ا دل پاکستانی ہے اور میری خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہو ۔ شعیب ملک نے کہا کہ اپنی بیوی ثانیہ مرزا کی ٹینس میں اچھی پرفارمنس پر فخر محسوس کرتا ہوں ۔ثانیہ مرزا کا یو ایس اوپن ویمن ڈبل ٹینس ٹورنامنٹ جیتنا بے مثال کامیابی ہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…