ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آل راﺅنڈرحفیظ کا کھویا اسٹیٹس پانے کےلئے کوشاں

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) محمد حفیظ آل راﺅنڈر کا کھویا ہوا اسٹیٹس واپس پانے کیلیے کوشاں ہیں۔پی سی بی کے مطابق انھیں بغیر ایکشن کی اصلاح کیے قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دینے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیاکہ آل راو¿نڈر گذشتہ 9 ماہ سے اپنے بولنگ ایکشن کوبہتر بنانے کیلیے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے آئی سی سی کی جانب سے انٹرنیشنل مقابلوں میں بولنگ پر ایک سالہ پابندی کے باوجود اپنی کوششوں کو ترک نہیں کیا، وہ اب بھی لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کے ساتھ مل کر اپنے ایکشن میں بہتری کیلیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بورڈ ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کے بیان کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا کہ حفیظ کوبغیر ضروری اصلاح کے بولنگ کرنے دی گئی۔ حقیقت یہ ہے کہ حفیظ کو آئی سی سی کی گائیڈ لائن کے تحت ہی بولنگ کی اجازت دی گئی، جب محسوس کیا گیا کہ وہ ڈومیسٹک مقابلوں میں بولنگ کیلیے تیار ہیں تب ہی انھیں ٹوئنٹی 20 کپ میں ایسا کرنے دیا، حفیظ پر پابندی جون 2015 میں عائد ہوئی تھی اور اب آئی سی سی کی جانب سے ان کے ایکشن کا جائزہ 12 ماہ کی پابندی کے اختتام پر ہی لیا جائے گا۔
پی سی بی تینوں فارمیٹس میں غیرقانونی ایکشن کے حامل بولرز کے خلاف اپنی پالیسی پر گامزن رہے گا۔ دوسری جانب حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف غلط خبر جاری کرنے والی غیرملکی ویب سائٹ کو ہتک عزت کا نوٹس ارسال کر رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…