جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی میں حیران کن طور پر تبدیلی

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی میں صرف 18 دن بعد ہی حیران کن طور پر تبدیلی کردی گئی، نو منتخب انتظامیہ کی طرف سے کمیٹی میں شامل کیے گئے شہباز احمد جونیئر کو بغیر کام لیے ہی فارغ کرکے ان کی جگہ سابق انٹرنیشنل کھلاڑی قاسم خان کو دے دی گئی۔یادرہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد اولمپکس سے باہر ہونے پر اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے تمام اراکین نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد پی ایچ ایف کی باگ ڈور نئے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے سنبھالی۔ انھوں نے رشید جونیئر کی قیادت میں نئی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں فرحت خان، سعید خان، وسیم فیروز اور شہباز جونیئر کو شامل کیا گیا تھا، مگر حیران کن طور پر صرف18 دن بعد ہی بغیر کوئی کام کیے کمیٹی کے ایک رکن شہباز احمد جونیئر کو نکال دیا گیا۔
ان کی جگہ لینے کے لیے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی قاسم خان کا انتخاب ہوا، انھوں نے1984 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور1995ئ تک 11 سال میں ورلڈ کپ، ایشیا کپ،5 چیمپئنز ٹرافی، سلطان اذلان شاہ کپ سمیت125 عالمی مقابلوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی، قاسم خان اس وقت پنجاب پولیس میں ایس ایس پی کے عہدے پر فائز ہیں۔
وہ گذشتہ کئی برس سے لاہور میں ہاکی کے فروغ اورجونیئر سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے بعدصلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے سرگرم ہیں، انھیں پی ایچ ایف اکیڈمی لاہور میں بھی بطور کوچ کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا اصل صلاحیتوں کا امتحان 18ستمبر سے ہوگا۔
چیف سلیکٹر رشید جونیئر دیگر سلیکٹرز کے ساتھ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں 2 روزہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد پانچویں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈ منتخب کریں گے،ایونٹ 11 اکتوبر سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…