ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش بھی پاکستان کو آنکھیں دکھانے لگا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش بھی پاکستان کو آنکھیں دکھانے لگا، بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پریمیئر لیگ میں پلیئرز کی شمولیت کے حوالے سے کوئی شرط قابل قبول نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ صرف اسی صورت میں اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دے گا جب بی سی بی کی جانب سے ویمنز ٹیم کو شیڈول کے تحت دورے پر بھیجا جائے گا۔ چند روز قبل اس سلسلے میں بنگلہ دیشی سیکیورٹی وفد نے کراچی اورلاہور کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا تھا تاہم بورڈ نے ابھی تک اپنی خواتین ٹیم بھیجنے کا حتمی اعلان نہیں کیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ بی پی ایل ایونٹ کے موقع پر بھی پی سی بی نے بنگلہ دیش کو قومی مینز ٹیم ٹور پر بھیجنے کے وعدے سے مکرنے پر اپنے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، وہ مکمل طور پر فکسنگ کے کیچڑ میں لتھڑا ہوا ایونٹ ثابت ہوا اور اس کے بعد تمام ٹیموں کو ہی فارغ کرنا پڑ گیا تھا۔
بی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین افضال الرحمان نے کہاکہ ہم کسی بھی قسم کی شرائط قبول نہیں کرسکتے، اگر محسوس کیا کہ پاکستان میں ہماری خواتین کرکٹرز محفوظ ہیں تب ہی وہ وہاں کا سفر کریں گی، اس سلسلے میں پی سی بی کوئی شرط عائد نہیں کرسکتا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…