اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ زمبابوے اور انگلینڈ ، یونس خان ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) دورہ زمبابوے کے لئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے جب کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا تاہم تجربہ کار بلے باز یونس خان ایک بار پھر ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے جب کہ سعید اجمل کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔پی سی بی نے دورہ زمبابوے اور متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لئے اظہر علی اور شاہد آفریدی جب کہ ٹیسٹ میں مصباح الحق کپتان ہوں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شاہد آفریدی، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد رضوان، شعیب ملک، محمد عرفان، وہاب ریاض، مختار احمد، محمد حفیظ، عامر یامین، بلال آصف، عماد وسیم، سہیل تنویر اور عمران خان جونیئر شامل ہیں۔زمبابوے کے خلاف قومی ون ڈے ٹیم میں اظہر علی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، صہیب مقصود، شعیب ملک، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، وہاب ریاض، انور علی، یاسر شاہ، راحت علی، عماد وسیم اور اسد شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 27 اور دوسرا 29 ستمبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یکم اکتوبر سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دوسرا ایک روزہ میچ 3 اور تیسرا 5 اکتوبر کو ہرارے میں کھلا جائے گا۔
پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف 13 اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے بھی ابتدائی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے لئے مصباح الحق کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان، شاد مسعود، اسد شفیق، وہاب ریاض، راحت علی، یاسر شاہ، محمد حفیظ، فواد عالم، سرفراز احمد، بابر اعظم، عمران خان اور جنید خان شامل ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچز کے لئے بھی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سمیع اسلم، خرم منظور، فواد عالم، عمر امین، علی اسد، افتخار احمد، عثمان صلاح الدین، عدنان اکمل، محمد اصغر، ظفر گوہر، جنید خان، احسان عادل، ضیائ الحق اور امیر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری حاصل کرنے والے جادو گر اسپنر سعید اجمل کسی بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں جب کہ ملتان ریجن سے تعلق رکھنے والے آل راو¿نڈر عامر یامین اور پشاور کی ٹیم سے تعلق رکھنے والے مختار احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔سرفراز احمد اور انور علی فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان یا عمر اکمل وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دین گے جب کہ انور علی کی جگہ عمران خان جونیئر کو ٹی ئنٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران خان جونیئر نے حال ہی میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 16 وکٹیں حاصل کر کے سب سے بہترین بالر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…