اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ظہیر عباس ’پل‘ کا کردار اداکرنے کیلیے کوشاں

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد دکن(نیوز ڈیسک) صدرآئی سی سی ظہیر عباس پاک بھارت کرکٹ میں ’پل‘ کا کردار ادا کرنے کیلیے کوشاں ہیں، انھوں نے روایتی حریفوں کے درمیان سیریز کیلیے موجودہ وقت کو مناسب ترین قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس ان دنوں دورئہ بھارت کے دوران حیدرآباد دکن میں موجود ہیں، انھیں وہاں مقامی اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے مدعو کیا ہے۔ ظہیر عباس پاک بھارت سیریز کو یقینی بنانے کیلیے کوشاں ہیں،انھوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا چاہتی ہے کہ دونوں ممالک آپس میں کھیلیں، مجھے امید ہے وہ وقت جلد ہی آئے گا جب ہم کرکٹ کھیلنا شروع کردیں گے، اس بات میں کوئی بھی شک نہیں کہ پوری دنیا روایتی حریفوں کے درمیان سیریز کی شیدائی ہے۔
اگر ہم کھیلنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے یہی وقت مناسب ترین ہے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی کہہ چکے ہیں کہ ایشز کے بعد لوگ پاک بھارت مقابلے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ظہیر عباس نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس سلسلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ سے بھی بات کریں گے تو انھوں نے کہاکہ اگر وہاں پر کوئی ایسا ہوا جس سے میں مل کراپنا پیغام پہنچا سکوں تو ضرورایساکروں گا۔
ظہیر عباس نے امید ظاہر کی کہ بی سی سی آئی جلد ہی دسمبر میں یو اے ای میں سیریز کھیلنے کیلیے پی سی بی سے بات چیت کا آغاز کرے گا،انھوں نے کہا کہ میں نے 1960، 1970 میں پاکستان کیلیے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو مجھے بھارت سے کھیلنے کا موقع 18 برس بعد میسر آیا، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ممالک میں ایک بار پھر کرکٹ تعلقات بحال ہونے چاہئیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…