ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلوی باکسر مخالف کھلاڑی کے وار سے زندگی کی بازی ہار گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)بعض کھیل اتنے خطرناک ہوتے ہیں کہ جن میں کسی بھی لمحے کوئی اچانک چوٹ کھلاڑی کو موت کے منہ میں لے جاسکتی ہے اور باکسنگ بھی ان میں سے ایک ہے اسی لیے صرف گزشتہ 6 ماہ میں اس کھیل نے 2 قیمتی جانیں لے لی ہیں اور اب ایک اور آسٹریلوی باکسر مخالف کھلاڑی کا مکا برداشت نہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ نوجوان آسٹریلوی باکسرڈیوی براو¿ن جونیئر سڈنی کی باکسنگ رنگ میں سپر فیدر ویٹ ٹائٹل کے لیے اپنے مدمقابل فلپائنی باکسر کے ساتھ مقابلے میں مصروف تھے کہ بارہویں راو¿نڈ کے اختتام پر مخالف باکسر کا مکا اتنی زور سے ان کے سر پر لگا کہ وہ بے ہوش ہو کر رنگ میں گر پڑے جب کہ ان کے منہ سے خون نکلنا شروع ہوگیا جس پر باکسر کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ 3 دن تک موت اور زندگی کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ڈیوی براو¿ن کی موت سے صرف 6 ماہ پہلے ہی ان کے ہم وطن کوئنز لینڈ کے باکسر بریڈن اسمتھ اسی طرح باکسنگ رنگ میں گر گئے تھے اور وہیں دم توڑ دیا۔
آسٹریلوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے باکسنگ کو خونی کھیل قرار دے کر اس پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر اسٹفین کا کہنا ہے کہ صرف ایک مکا انسان کو مارنے کے لیے کافی ہے کیوں کہ اس مکے سے انسان کے منہ سے خون جاری ہوسکتا ہے یا پھر دماغ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوسکتا ہے جو انسانی زندگی کے خاتمے کا سبب بن جاتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…