اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل میں بنگلہ دیشی اسٹارز بھی جلوہ گرہونے کو تیار

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی اسٹارز بھی پاکستان سپر لیگ میں جلوہ گرہونے کو تیار ہیں، شکیب الحسن اور تمیم اقبال نے ایونٹ میں جلوہ گر ہونے کی خواہش ظاہر کردی، ان کا کہنا ہے کہ اگر ڈیل ہوگئی تو بورڈ سے این او سی بھی حاصل کرلیں گے، زمبابوے سے سیریز کے باعث دونوں کھلاڑیوں کی خدمات چند میچز کیلیے ہی دستیاب ہو سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد 4 سے 25 فروری کے دوران قطر میں متوقع ہے، اس میں 25 کے قریب غیرملکی پلیئرز کی شرکت کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے، بنگلہ دیشی کرکٹرز شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
شکیب نے کہاکہ اگر میں دستیاب ہوا تو ضرور ایونٹ میں حصہ لینا چاہوں گا، اگر کوئی ٹیم مجھے منتخب کرے اور قومی ذمہ داریاں متاثر نہیں ہوتیں تو مجھے پی ایس ایل کھیل کر خوشی ہوگی، البتہ فی الحال اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ تمیم اقبال نے کہاکہ اگر بورڈ اجازت دے تو مجھے پی ایس ایل کھیلنے میں کوئی بھی مسئلہ نہیں ہوگا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسے کسی بھی ایونٹ سے ہماری قومی ذمہ داریاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔اگر مجھے موقع ملا تواین او سی کیلیے بی سی بی سے درخواست کروں گا۔دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ ہم سے پی ایس ایل کے حوالے سے پاکستانی بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ہم ایسا ہونے پر ہی کچھ کہہ سکیںگے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو جنوری اور فروری میں زمبابوے سے سیریز بھی کھیلنی ہے اس لیے شکیب اور تمیم پی ایس ایل میں صرف چند میچز کیلیے ہی دستیاب ہوسکیں گے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…