ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سعیداجمل کے صبر کا پیمانہ لبریز،دوٹوک اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مایہ ناز پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے خراب فارم اور سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے باوجود کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ آئی تھی کہ اجمل اپنی فارم اور نئے باو¿لنگ ایکشن سے ناکامی پر دلبرداشتہ اور مایوس ہیں اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے غور کر رہے ہیںتاہم اس رپورٹ کے جواب میں میڈیا سے گفتگو میں اسپنر نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری کی وجہ سے مکمل پراعتماد اور واپسی کیلئے پرعزم ہوں۔37 سالہ سعید اجمل نے میڈیا کو مزید بتایا کہ میں ایک فائٹر ہوں اور ٹیم میں اپنی جگہ کے حصول کے لیے محنت جاری رکھوں گا، ابھی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا۔35 ٹیسٹ اور 113 ایک روزہ میچ کھیلنے والے اسپنر کے منیجر نے واضح کیا کہ اجمل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔اجمل کے منیجر مغیث شیخ نے کہا کہ اس طرح کی تمام رپورٹس سراسر غلط ہیں۔اگست 2014 میں اسپنر کا باو¿لنگ ایکشن مشکوک قرار پانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر پابندی عائد کردی تھی لیکن پھر رواں سال فروری میں انہیں باو¿لنگ کیلئے کلیئر کردیا گیا تھا۔اسپنر نے آخری مرتبہ دورہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 3.2 اوورز میں 25 رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ایک روزہ میچ بھی کھیلے تھے لیکن اس میں بھی وہ متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 19.1 اوورز میں ایک وکٹ لے کر 123 رنز دیے تھے۔اسپنر کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ انگلش کاو¿نٹی اور پاکستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی جاری رہا لیکن وہ اب بھی نئے ایکشن کے ساتھ فارم کی بحالی اور قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…