ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوز ڈیسک) زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، دو ٹوئنٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کیلیے وکٹ کیپر بیٹسمین رچمونڈ موتمبامی کی واپسی ہوئی ہے، انھیں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن پرفارمنس پر ڈراپ کردیا گیا تھا، گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں وکٹوں کی نگہبانی ریجس چاکابووا نے کی تھی مگر اب پھر گلوز موتمبامی کو تھمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف اسکواڈ میں فاسٹ بولر تاو¿رائی موزارابانی کو بھی شامل کیا گیا ہے جوکہ اب تک تین ٹوئنٹی 20 میچز کھیل چکے لیکن ون ڈے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو ہرارے پہنچے گی جہاں پر پہلا ٹوئنٹی 20 تین دن بعد کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچز یکم سے پانچ اکتوبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔
کنوینر آف سلیکٹرز کینون زیہلی کا کہنا ہے کہ ہم نے اسکواڈ کارکردگی کی بنیاد پر متنخب کیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں کپتان ایلٹن چگمبرا، چھامو چھیبابا، گریم کریمر، کریگ ایروائن، لیوک جونگوے، نویل مدزیوا، ہیملٹن مساکیڈزا، کرسٹوفر ایم پوفو، موتمبامی، موزارابانی، جان نیومبو، تناشے پانیانگرا، سکندر رضا، پراسپر اتسیا، میلکم والر اور سین ولیمز پر مشتمل ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…