ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہاکی انڈیا لیگ ؛ سنسنی خیز بنانے کیلیے نئے قوانین متعارف

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ہاکی انڈیا لیگ کو سنسنی خیز بنانے کیلیے نئے قوانین کا تڑکا لگا دیا گیا، پنالٹی کارنرز کی حوصلہ شکنی کیلیے ایک فیلڈ گول 2 شمار ہوں گے، جان بوجھ کر غلط طریقے سے گول روکنے پر پنالٹی اسٹروک کی وجہ سے گیند جال میں پہنچنے پر بھی ایک نہیں دو گول ملیں گے، اگلے سیزن کیلیے پلیئرز کی نیلامی جمعرات کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ہاکی انڈیا لیگ میں کھیل کو مزید سنسنی خیز بنانے اور اس میں گیم اسپرٹ کے منافی حرکتوں کے سدباب کیلیے نیاگول سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس میں ایک فیلڈ گول 2 شمار ہوں گے، یعنی کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک فیلڈ گول ہوا تو اس کو دو گول دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ غلط طریقے سے پنالٹی کارنرز حاصل کرنے کی کوششوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا گیا ہے۔ نئے سسٹم کے تحت ایک فیلڈ گول پر دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ پنالٹی کارنر پر ہونے والا گول واحد ہی رہے گا۔
اسی طرح پنالٹی اسٹروکس پر ہونے والا گول بھی ایک ہی رہے گا تاہم اگر پنالٹی کارنر کے دوران اگر کسی نے جان بوجھ کر گول روکنے کیلیے کوئی فاﺅل کیا تو پھر حریف سائیڈ کو نہ صرف پنالٹی اسٹروک ملے گا بلکہ اس پر گیند کے جال میں جانے پر دو گول دیے جائیں گے۔ہاکی انڈیا کے چیئرمین نریندرا بٹرا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شائقین کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ہم کھیل کو زیادہ سے زیادہ دلچسپ بنانا چاہتے ہیں، پنالٹی کارنران ٹیموں کیلیے غیرمنصفانہ ایڈوانٹیج کا باعث بنتے ہیں جن کے پاس اس شعبے کے ماہرین موجود ہوتے ہیں اور یہ ٹیمیں فیلڈ گول کرنے کے بجائے زیادہ تر کھیل کے دوران پنالٹی کارنر حاصل کرنے کیلیے کوشاں رہتی ہیں جوکہ کھیل کی اسپرٹ کے منافی ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ اس بار نیلامی میں ہر فرنچائز کو 24 کے بجائے 20 پلیئرز خریدنے کی اجازت ہوگی جس میں 12 مقامی جبکہ 8 غیرملکی ہوں گے۔ پلیئرز کی نیلامی جمعرات17 ستمبر کو ہونی ہے جس میں مجموعی طور پر 135 بھارتی اور 141 غیرملکی پلیئرزکی بولی لگنے کا امکان ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…