ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے ٹاکرے کیلئے انگلینڈ کو موزوں اوپنر کی تلاش میں مسائل

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) انگلش ٹیم کو اکتوبر، نومبر میں پاکستان کیخلاف یواے ای میں سیریزکیلیے موزوں اوپنر کی تلاش میں مسائل کا سامنا ہے، جو کپتان الیسٹرکک کے ساتھ اننگز کی شروعات کرسکے۔
ایشز میں فتح کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 2-3 سے ناکامی نے انگلش ٹیم کی پریشانیاں بڑھادی ہیں، ٹیسٹ سیریز میں ایڈم لیتھ کی ناکامی کے بعد ایلکس ہیلز کو ایک روزہ میچز صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا لیکن پوری سیریز میں وہ بدترین ناکامی کا شکار ہوئے، انھوں نے تمام پانچوں مقابلوں میں 10.60 کی اوسط سے محض 53 رنز ہی اسکور کیے، اس سے قبل ٹیسٹ میچزمیں ایڈم لیتھ بھی بطور اوپنر 7 میچز میں صرف 20.38 کی اوسط سے رنز بناسکے تھے۔
انگلش کوچ ٹریور بیلس نے تسلیم کیا کہ پاکستان سے آنے والی سیریز کیلیے کپتان الیسٹر کک کے پارٹنر کی تلاش ہمارے لیے گمبھیر مسئلہ بن چکی ہے،انھوں نے کہا کہ سردست کوئی ایسا ایسا نہیں جو خود سامنے آکر یہ ذمے داری سنبھالے، اگرچہ یہاں متعدد اچھے کھلاڑی ہیں، جنھوں نے اچھے سیزن گزارے لیکن میرے خیال میں 6 یا 7 سنچریاں بنانیو الا کوئی نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو ہم اسے براہ راست ٹیم کا حصہ بنالیتے۔بیلس نے الیکس ہیلز اور ایڈم لیتھ پر ٹیم کے دروزاے بند ہوجانے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہت باصلاحیت ہیں اور کارکردگی کی بنیاد ہر ٹیم میں جگہ پانے کے مستحق ہیں، اس سے قبل معین علی کو بھی خلیجی میدانوں میں اوپنر بنانے کی بات منظرعام پر آئی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی اور وہاں کی اسپن کے لیے سازگار وکٹوں کے پیش نظر انگلش ٹیم ایک اضافی اسپنر کھلانے کی خواہشمند ہے، اگر ٹریور بیلس کسی بہتر اوپنر کی تلاش میں ناکام رہتے ہیں تو ممکنہ طور پر ان کا انتخاب معین علی ہوں گے جو اوپنر ہونے کے ساتھ ساتھ اسپن بولنگ میں بھی ٹیم کیلیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…