ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دورہ زمبابوے: سرفراز اور اظہر کو آرام دینے پر غور

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) زمبابوے کے خلاف ایک روزہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی، نائب کپتان سرفراز احمد اور بلے باز اسد شفیق کو آرام کرانے پر غور کر رہا ہے۔زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی اور کوچ وقار یونس نے مشاورت شروع کردی ہے لیکن ٹیم کے انتخاب میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ٹی ٹوئنٹی قائد شاہد آفریدی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔اظہر علی، سرفراز احمد اور اسد شفیق فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے ہیں اور ان کی وطن واپسی 25 یا 26 ستمبر کو ہو گی جبکہ قومی ٹیم کو 24 ستمبر کو ہرارے روانہ ہونا ہے جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں ہپر مشتمل سیریز کھیلے گی۔قومی ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں مشکل سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کھلاڑیوں کو آرام دینے پر غور کر رہی ہے۔
مشہور اردو روزنامہ ’جنگ‘ کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید، کوچ وقار اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ تینوں کو جلد بازی میں زمبابوے بھیجنے کا فیصلہ خطرے سے خالی نہیں ہو گا کیونکہ حج سے واپسی پر ہرارے کی طویل فلائٹ کے فوراً بعد اوپر تلے میچز کھیلنا کھلاڑیوں کی فٹنس پر اثرانداز ہو سکتا ہے جس سے ان کی مشکلات میں اضافے کاخدشہ ہے۔اس سلسلے میں پی سی بی نے فیصلہ تینوں کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا ہے اور اظہر علی جلد اس بارے میں بورڈ کو ا?گاہ کریں گے۔اگر اظہر اور سرفراز دونوں کو ا?رام کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں قیادت کا تاج تجربہ کار یونس خان کے سر سج سکتا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…