بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ڈس ایبلڈ کرکٹ ؛ ٹرافی پاکستان کے ہاتھ سے پھسل گئی

datetime 11  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) 5 قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹرافی پاکستان کے ہاتھ سے پھسل گئی،تجربہ کار انگلینڈ نے19 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں اپنی نوعیت کے پہلے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا گذشتہ روز اختتام ہو گیا، فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آٰیا، انگلش ٹیم نے اپنے تجربے کی بدولت کامیابی کو گلے لگالیا جبکہ جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے والی پاکستانی سائیڈکو رنر اپ ٹرافی پر اکتفا کرنا پڑا، بی کے ایس پی گراﺅنڈ 3 پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹیں گنوا کر 175 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، کیلم فلائن نے 8 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، گورڈن لیڈلا نے31بالزکا سامنا کرتے ہوئے40 رنز بنائے،اس میں6 چوکے شامل تھے۔
الیکس ہیمنڈ نے28 گیندوں پر 30 رنز کا اضافہ کیا، جہاں زیب ٹوانہ، فیاض احمد اور عبداللہ اعجاز کو 1،1 وکٹ ملی۔ برق رفتار انداز اپنانے والی پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 156 رنز جوڑسکی، ریحان غنی 25 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک بلند و بالا چھکے کی مدد سے36 رنز بناکر ٹاپ اسکوررر ہے، کپتان میجر(ر) حسنین عالم نے جارحانہ انداز میں 14 گیندوں پر26رنز اسکور کیے، انھوں نے 5 مرتبہ گیند کو باﺅنڈری کے پار پہنچایا، نہار عالم نے 25 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کو شکست کی جانب دھکیلنے والے اسپنرفریڈ برج 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کرکے مین آف دی فائنل رہے۔کیلم فلائن ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین اور بیسٹ پلیئر بھی قرار پائے، پاکستان کے فیاض احمد نے سب سے اچھے بولر کا اعزاز اپنے نام کیا، انگلینڈ کے کپتان آئی نائر نے وننگ اور پاکستانی کپتان نے رنر اپ ٹرافی وصول کی، تقریب میں ایشیائی ریجن کے لیے آئی سی سی کے ڈیولپمنٹ افسر اور سابق بنگلہ دیشی کپتان امین الاسلام، انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کی کرسٹین سیپولا،بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے بریگیڈیئر جنرل علی مرتضیٰ خان و دیگر شریک ہوئے، پاکستانی ٹیم کے منیجر اورڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری امیر الدین انصاری نے مہمانوں کو روایتی سندھی اجرک پیش کی۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…