لا ہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ،اس بار کرکٹرز کو چار کٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دیا جارہاہے جس میں سے اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو پانچ لاکھ روپے ماہانہ بطور تنخواہ ادا کئے جائیں گے جب کہ الاﺅنس اور میچ اس کے علاوہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اے کٹیگری میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ،محمد حفیظ ،شاہد آفریدی ،شعیب ملک ،یونس خان اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جارہاہے۔بی اور سی کٹیگری میں 8،8کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیاہے ،بی کٹیگری میں سرفراز احمد ، یاسر شاہ ،سعید اجمل ،اسد شفیق ،وہاب ریاض ،جنید خان ،راحت علی ، احمد شہزاد شامل ہیں جبکہ سی کٹیگری میں محمد رضوان ،شان معسود،انور علی ،فواد عالم ،حارث سہیل اور عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ڈی کٹیگری میں عمر امن ،ذوالفقار بابر ،بابر عظیم،سمیع الحق اور صہیب شامل ہیں۔
پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا
6
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں