ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سے سیریزکیلئے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا تھا، چیرمین بورڈ

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہو ر (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے سیریز کے لیے باضابطہ معاہدہ نہیں صرف ایم او یو سائن کیا تھا تاہم کوشش ہے کہ پاک بھارت سیریز شیڈول کے مطابق ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق چیرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کرکٹ کی بحالی کی وجہ سے ہی بگ تھری کو سپورٹ کیا تھا لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ بگ تھری کی سپورٹ کا مقصد ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز کھیلنے کے لیے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا صرف ایم او یو سائن کیا گیا تھا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کی امید اب بھی باقی ہے اور اور ہماری بھرپورکوشش ہے کہ سیریز شیڈول کےمطابق ہو جب کہ ابھی ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ بھارت نے ہمیں دھوکا دیا۔ واضح رہے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں طے پائی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث اب اس سیریز کے امکانات کم ہوچکے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…