جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایچ ایف:ظفر اللہ جمالی کوسرپرست بنانے کاامکان

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) میر ظفر اللہ خان جمالی کو پی ایچ ایف کا سرپرست بنانے کا امکان ہے، ساتھ ہی انھیں وزیر اعظم کے ہاکی مشیر کی ذمہ داری بھی مل سکتی ہے۔اس صورت میں قومی سلیکشن کمیٹی اور جونیئر ٹیم مینجمنٹ میں ردوبدل ہوسکتا ہے، طاہر زمان سے جونیئر ٹیم کے منیجر کا عہدہ واپس لے کر پاک آرمی کے ایک سابق آفیسر کے حوالے کیا جائے گا ، نوید عالم، خواجہ محمد جنید اور خالد بشیر سمیت متعدد سابق اولمپئنز کو بھی ذمہ داریاں ملیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد قومی کھیل میں اٹھنے والا طوفان کسی بھی طرح تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔وزیر اعظم نواز شریف نے بریگیڈیئر(ر) خالد کھوکھر کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کیا،جنھوں نے سابق اولمپئن شہباز احمد سینئرکو سیکریٹری، رشید جونیئر کو چیف سلیکٹر اور طاہر زمان کو جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ پی ایچ ایف کے سابق صدر میر ظفر اللہ خان جمالی نے ان تقرریوں کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعظم نے انھیں قومی کھیل کو تباہی سے نکالنے کیلیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا، میاں نواز شریف سے ملاقاتوں میں یہ طے ہوا تھا کہ فیڈریشن کے صدرکی تقرری کے بعد باقی عہدے ان کی مشاورت سے دیے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق نئے سیکریٹری، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد میر ظفر اللہ خان جمالی نے وزیر اعظم سے فوری طور پر رابطہ کر کے پی ایچ ایف میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے میر ظفر اللہ خان جمالی کو اپنا ہاکی مشیر اور پی ایچ ایف کا پیٹرن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹیفکیشن چند روز تک متوقع ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کو فیڈریشن میں سرپرست کا عہدہ ملنے کی صورت میں قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق طاہر زمان سے ٹیم منیجر کا عہدہ لے کر پاک فوج کے سابق افسر کو دینے کا قوی امکان ہے تاہم طاہر زمان کو ہیڈ کوچ کے عہدے پر بدستوربرقرار رکھا جائے گا۔مزید معلوم ہوا ہے کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کے پیٹرن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نوید عالم، خواجہ محمد جنید، خالد بشیر، منظور جونیئر اور منظور الحسن کو پی ایچ ایف میں اہم ذمہ داریاں مل جائیں گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…