جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والوں میں شامل

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والے بیٹسمین کے طور پر گینز ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیاہے۔ گینز بک ورلڈ ریکارڈز نے اسپورٹس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ریکارڈبنانے کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والے بیٹسمین کے طور پر اس فہرست میں شامل ہے۔2014ء4 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 56 گیندوں پر سنچری بنا کر ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کا ریکارڈ برابرکیا تھا جس کے نتیجے میں41سالہ مصباح الحق کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2016ء4 کے ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹینس اسٹار نوواک جاکووچ کا نام سب سے زیادہ یعنی 5آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے پرگینزبک میں شامل کیا گیا ہے۔جرمن ٹینس اسٹار سبین لسزسکی کا نام تیز ترین سروس کرانے والی خاتون پلیئر کے طورفہرست میں شامل ہے جو 211کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سروس کرا چکی ہیں۔اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 3 سرٹیفکیٹس ملے ہیں، وہ اسپینش لیگ میں سب سے زیادہ یعنی 27ہیٹ ٹرکس کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر دنیا کی مقبول ترین شخصیت ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…