ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)سابق عظیم آسٹریلین کپتان اسٹیو وا نے اپنے جانشین اور سابق کپتان رکی پونٹنگ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔رکی پونٹنگ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری حالیہ ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوران تجویز پیش کی تھی کہ بیرون ملک کھیلنے والی یا مہمان ٹیم کو پہلے باو¿لنگ یا بیٹنگ کا اختیار دینا چاہیے تاکہ وہ ہوم ٹیم کی جانب سے اپنی مرضی وکٹ بنا کر حاصل کیے گئے فائدے کا مقابلہ کر سکیں۔اسٹیو وا نے کہا کہ وہ اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے خیال میں یہ بری تجویز نہیں، بالآخر ٹاس اور بیرون ملک کنڈیشنز کا ٹیسٹ میچ کے نتیجے پر بہت حد تک دارومدار ہوتا ہے، اگر حکام دیگر تجاویز پر بھی غور کرتے ہیں تو میں ہرگز اس کی مخالفت نہیں کروں گا۔سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باو¿لر مائیکل ہولڈنگ بھی اس تبدیلی کے حامی نظر آئے جس کی وجہ ایشز سیریز کے درمیان گراو¿نڈ اسٹاف کو دی جانے والی تجاویز تھیں جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ بالکل مردہ وکٹیں تیار کریں تاکہ آسٹریلین باو¿لنگ اٹیک سے نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو رکی پونٹنگ کی تجویز پر غور کرنا چاہیے اور اب مزید ٹاس نہیں ہونے چاہئیں۔
ہولڈنگ نے کہا کہ میرے خیال میں ٹاس کی اہمیت ٹیلیویڑن کی حد تک بہت زیادہ ہے جہاں ہر کسی کی نظریں ہوا میں موجود ٹاس کے سکے پر مرکوز ہوتی ہیں اور پھر اس کے بعد وہ ٹاس جیتنے والے کپتان کے فیصلے کے منتظر ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت بدل چکا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی ختم ہوتی جا رہی ہے، اب ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ گیند اور بلے کے درمیان توازن برقرار رہے۔’اس کے لیے ضروری ہے ٹاس نہ ہو، مہمان کپتان کو وکٹ کے معائنے کے بعد اس بات کا فیصلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…