بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہبازاحمد کو25 واں پی ایچ ایف سیکریٹری بننے کااعزازحاصل

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سڈنی ورلڈ کپ 1994 کے فاتح کپتان شہباز احمد سینئرپی ایچ ایف کے 25 ویں سیکریٹری بن گئے،اس سے قبل پاک فوج کے اعلی افسران، مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداروں اور سابق اولمپئنز سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے 24 افراد یہ ذمہ داری نبھا چکے ہیں، بریگیڈیئر(ر) منظورحسین عاطف کو2 بار قومی کھیل کی خدمت کا موقع ملا۔پہلے پی ایچ ایف سیکریٹری بننے کا اعزاز جنرل بصیر علی شیخ کو حاصل ہے جنھوں نے 1948 سے 1954 تک فرائض انجام دیے، سید محمد ایوب 54 سے55 تک دوسرے اورمیاں ریاض الدین احمد 1955 سے60تک تیسرے سیکریٹری بنے۔ اسی طرح بریگیڈیئر ریاض حسین 1960 میں اس عہدے پر فائز ہوئے، اورنگ زیب خان (1962-64) ، لیفٹینٹ کرنل ظفر علی (1964-67) ، ونگ کمانڈر مسعود احمد(1967-69) ، افتخار رسول (1969-70) ، میجر خورشید زمان (1970-72) اور ڈاکٹر چوہدری غلام رسول (1972-73) کے عرصے میں خدمات انجام دیتے رہے۔ شمیم یزدانی(1973) ، محمد شریف جنجوعہ (1973-74) ، کیپٹن سید نصیر احمد(1974-75) ، سردار ا?صف حیات (1975-78) تک سیکریٹری پی ایچ ایف رہے۔بریگیڈیئرمنظور حسین عاطف (1978-89) ، بریگیڈیئر اے حمید حمیدی(1989-92)، کرنل سید مدثر اصغر(1993-99)، بریگیڈیئر منظورحسین عاطف (1999-2000) کے عرصے میں عہدے پر براجمان ہوئے ، زین شاہ(2000) اور بریگیڈیئر مسرت اللہ خان (2000-06) قومی کھیل کی خدمت کرتے رہے۔
اخترالاسلام(2006-07)، خالد محمود (2007-08) ، محمد آصف باجوہ(2008-13) تک عہدے پر براجمان رہے، رانا مجاہد علی اولمپئن2013میں پی ایچ ایف کے24ویں سیکریٹری بنے اور ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد عہدے سے استعفی دیدیا، شہبازاحمد سینئر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے25 ویں سیکریٹری ہیں، وہ1994ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان بھی رہے، ان کی قیادت میں گرین شرٹس نے بارسلونا اولمپکس 1992 میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…