اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والے شاہ جہاں خان نے پہلی بار انٹرنیشنل این ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، ٹورینٹو میں کھیلے گئے این ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں شاہ جہاں نے آئرلینڈ کے کھلاڑی آرتھر گاسن کو 2کے مقابلے میں 3پوائنٹ سے شکست کا مزا چھکا کر فتح حاصل کی ، اس سے پہلے سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد شاہجہاں نے مائیکل مک کو شکست سے دوچار کیا تھا، خیال رہے کہ شاہجہاں خان اسکواش کے مایہ ناز پاکستانی کھلاڑی زرک جہان خان کے فرزند ہیں ، انہوں نے پہلی بارانٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہجہان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکواش کی ایک فاتحانہ تاریخ موجود ہے انشاءاللہ اسے واپس دہرا کر پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کرونگا، شاہجہاں خان اس وقت ورلڈ اسکواش رینکنگ میں 98 نمبر پر ہیں