ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سپین میں سات افراد بُل فائٹنگ کا شکار بن گئے

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپین (نیوز ڈیسک)سپین میں رواں سال موسمِ گرم میں بُل فائٹنگ کے تہواروں کے دوران سات افراد بیلوں کے حملوں میں زخمی ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
بل فائٹنگ کا خاتمہ یہ تہوار جولائی کے آغاز میں شروع ہوا۔ زخمی ہونے والوں میں سے چار کی ہلاکت گذشتہ ہفتے ہوئی۔
تھوڑے ہی عرصے میں بیل کے شکار ہونے والے افراد کی یہ غیر معمولی تعداد ہے۔بتایا گیا ہے کہ بیل اپنے لیے بنائے جانے والے رنگ سے باہر گلیوں میں نکل گیا تھا۔زخمیوں میں 36 سالہ کونسلر پینافل بھی شامل ہیں جو میڈرڈ کے شمال میں ویلا ڈولڈ میں رہتے ہیں۔ہلاک شدگان میں 18 سالہ نوجوان بھی شامل تھا جس کا معدہ زخمی ہوا تھا۔تہوار میں دیگر ہلاکتیں ویلینسیا، مرتھیا، تولیڈو، کسٹلیون اور علیکانٹی میں ہوئے۔سنہ 2013 میں منظور ہونے والے ملکی قانون میں ’بل فائٹنگ‘ کا دفاع کیا گیا تھا
ایک نئی ویب سائٹ ایل دیاریو کے مطابق گذشتہ سال سپین بھر میں بُل’ فائٹرز‘ نے 7200 بیلوں اور بچھڑوں کو ہلاک کیا تھا۔
ملک میں ہر سال 2000 کے قریب بیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں تاہم اب ان کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔
اگرچہ اس تہوار کو بہت سے لوگ وحشیانہ عمل بھی قرار دیتے ہیں تاہم ملک کے وزیراعظم سمیت بہت سے لوگ اب بھی اسے پسند کرتے ہیں۔
سنہ 2013 میں منظور ہونے والے ملکی قانون میں ’ بُل فائٹنگ‘ کا دفاع کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ ہماری قومی ثقافت کا حصہ ہے اور ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسے محفوظ کرے اور اس کی ترویج کرے۔
سپین میں معاشیات کے استاد جون میڈینا کے مطابق ب±ل فائٹنگ سے سنہ 2013 میں 20 کروڑ پاو¿نڈ تک آمدن ہوئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…