ڈوپنگ ٹیسٹ بعد ترک ایتھلیٹ سے طلائی تمغہ واپس لے لیا گیا

18  اگست‬‮  2015

کراچی (نیوز ڈیسک)ترکی کی کھلاڑی سے سنہ 2012 کے لندن اولمپکس میں 1500 میٹر دوڑ میں حاصل کیا جانے والا طلائی تمغہ واپس لے لیا گیا ہے۔
ترکی کھلاڑی اصلی شاکر الپتگین کے خون کی جانچ کی رپورٹ میں ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
کھیل کے کورٹ آف اربٹریشن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ الپتگین پر تمغہ واپس لینے کے ساتھ آٹھ سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔
اتھلیٹیکس کے بین الاقوامی ادارے آئی اے اے ایف کی اپیل کو تسلیم کیا گیا حالانکہ ترکی نے اپنی 29 سالہ ایتھلیٹ کو ڈوپنگ سے بری قرار دیا تھا۔
برطانیہ کی لیزا ڈوبرسکی نے لندن اولمپکس میں مقابلے کے فورا بعد بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو سے بات کرتے ہوئے کہا تھا: ’میرے خیال سے مقابلہ کھیل کے میدان پر نہیں ہو رہا ہے۔‘
وہ اس دوڑ میں نویں نمبر پر آئیں تھیں۔
ایتھلیٹکس کی دنیا میں بڑے پیمانے پر کارکردگی میں اضافہ کرنے والی ممنوعہ ادویات کے استعمال کی بات سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے
الپتگین پر سنہ 2004 میں ایک جونیئر کے طور پر بھی دو سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔
خون کی جانچ میں کارکردگی میں اضافی ادویات کی غیر معمولی مقدار پائے جانے کے بعد جولائی سنہ 2010 کے بعد بین الاقوامی سطح پر ان کے تمام کارناموں کو خارج کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایتھلیٹکس کی دنیا میں بڑے پیمانے پر کارکردگی میں اضافہ کرنے والی ممنوعہ ادویات کے استعمال کی بات سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
دی سنڈے ٹائمز اور جرمن براڈکاسٹر نے ایک خفیہ طور پر افشا ہونے والی رپورٹ کی بنیاد پر بتایا تھا کہ ایک تہائی بڑے کھلاڑیوں نے اینٹی ڈوپنگ قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس کے بعد آئی اے اے ایف نے گذشتہ ہفتے ڈوپنگ ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر 28 ایتھلیٹوں کو برخاست کر دیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…