ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے سیریز؛ بھارت ممکنہ انکار کے جواز گھڑنے میں سرگرم

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)پاک بھارت سیریز پر چھائے خدشات کے بادل مزید گہرے ہوگئے، بی سی سی آئی انکار کے جواز گھڑنے میں سرگرم ہے،28اگست کو ورکنگ کمیٹی میٹنگ کے بعد پی سی بی کو سرخ جھنڈی دکھانے کا امکان روشن ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو ایم او یو کے تحت دسمبر میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے، پی سی بی ان مقابلوں کا انعقاد یواے ای میں کرانے کا خواہاں لیکن ہمیشہ کی طرح بی سی سی آئی کی جانب سے انکار کے بہانے تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، قبل ازیں حکام کہتے رہے کہ انھیں نریندر مودی سرکار کی اجازت درکار ہوگی جس کیلیے کوشش کررہے ہیں، دوسری جانب سیاسی کشیدگی کو جواز بناکر بھارتی بورڈ کی طرف سے سیریز نہ کھیلنے کیلیے جواز گھڑنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی،یہ تیور دیکھنے کے بعد دورئہ بھارت کے بعد خاصے پ±رامید نظر ا?نے والے چیئرمین پی سی بی شہریارخان بھی اب زیادہ حوصلہ افزا خیالات نہیں رکھتے،ان کی جانب سے ”بی“ پلان کی باتیں ہو رہی ہیں۔ چند روز قبل گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کا الزام عائد کرتے ہوئے بی سی سی ا?ئی کے سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے مستقبل قریب میں باہمی مقابلوں پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا، اس پر بورڈ کے کسی اور عہدیدار نے اپنے ردعمل کا اظہار کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا، اب ایک بار انھوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا، ٹھاکر نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان امن و امان ہونا ضروری ہے، سرحدوں پر گولہ باری جاری ہو تو عوام باہمی مقابلے سے کیسے لطف اندوز ہوسکتے ہیں،اگر امن ہوجائے تو میں خود گیند اور بیٹ لے کر پاکستان جاو¿ں گا،ذرائع کے مطابق بی سی سی ا?ئی کی ورکنگ کمیٹی کا 28 اگست کو شیڈول اجلاس ختم ہونے کے بعد پی سی بی کو سرخ جھنڈی دکھا دی جائے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…