بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی نڑاد فواد احمد کا آسٹریلوی کیریئر مرجھانے لگا

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارتھمپٹن(نیوز ڈیسک) پاکستانی نڑاد لیگ اسپنر فواد احمد کا آسٹریلوی کیریئر مرجھانے لگا، دیار غیر میں ناقص کارکردگی نے صلاحیتوں کا پردہ فاش کردیا، انھوں نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف سائیڈ میچ میں ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے کا آخری موقع بھی گنوا دیا، انھیں مستقبل کے منصوبوں سے باہر کرتے ہوئے چیف سلیکٹر روڈنی مارش نے ایشٹون ایگر اور اسٹیو اوکیف سے امیدیں وابستہ کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق فواد احمد نے پاکستان میں اپنی جان خطرے میں قرار دیکر آسٹریلیا میں پناہ حاصل کی، انھوں نے ڈومیسٹک سرکٹ میں شاندار کارکردگی سے حکومت کو امیگریشن قوانین میں ردوبدل کرکے انھیں جلد سے جلد شہریت دینے پر مجبور کردیا۔ فواد احمد نے گذشتہ شیفلڈ شیلڈ ایونٹ میں 24.85 کی اوسط سے 48 وکٹیں لے کر وکٹوریہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، مگر دیار غیرمیں ان کی کارکردگی میں ویسی جھلک دکھائی نہیں دی،اس سے وہ ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد کھو بیٹھے ، ساتھ خود ان کے حوصلے بھی پست ہونے لگے۔ فواد کو دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا، اس دوران تقریباً 5 ماہ میں انھوں نے محض چار وارم اپ میچز کھیلے۔ نارتھمپٹن شائر سے اتوار کو ختم ہونے والا سہ روزہ میچ ان کے لیے مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے کا ا?خری موقع تھا مگر وہ اس سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ایشز کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے والے اسٹیون اسمتھ نے انھیں ابتدائی 42 اوورز تک تو گیند ہی نہیں تھمائی، جب فواد نے بولنگ شروع کی تو پہلی گیند ہی فل ٹاس کی جس پر چھکا پڑا۔ میچ کے دوسرے دن انھوں نے تین اسپلز کرائے، تین اوورز میں 0-25، 2اوورز کے دوسرے اسپیل میں 0-15 اور ا?خر میں ایک اوور میں 0-8 رنز دیے۔ان 6 اوورز میں انھیں 8 باو¿نڈریز کا سامنا کرنا پڑا۔ چیف سلیکٹر روڈنی مارش پہلے ہی عندیہ دے چکے کہ مستقبل کے چیلنجز کیلیے ان کے پلان میں اب ایشٹون ایگر اور اسٹیو او کیف شامل ہیں، وہ اکتوبر کے دورہ بنگلہ دیش میں لیون کو اسپن اٹیک میں سپورٹ کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…