لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔ سپر لیگ اور سینٹرل کنٹریکٹ سمیت اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا جس میں قومی کرکٹرز کو دیئے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترامیم بارے اراکین کو ا?گاہ کیا جائے گا اور حتمی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ میں اب تک جو پیش رفت ہوئی ہے اس بارے بھی ممبران کو ا?گاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی وفد چند روز میں متحدہ عرب امارات جائے گا جہاں حکام سے لیگ کے لئے ایک وینیو دینے کی درخواست کی جائے گی۔ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں پی سی بی کے پاس قطر کی ا?پشن ہے۔ یو اے ای میں ماسٹر لیگ اور پی ایس ایل کا شیڈول ایک ہی وقت پر ہے اس لئے یو اے ای میں لیگ کے ہونے کے چانسز کافی کم ہیں۔