بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

ٹیسٹ رینکنگ؛ پاکستان کی تیسری پوزیشن کو لاحق خطرہ ٹل گیا

datetime 17  اگست‬‮  2015
Pakistan batsman Younis Khan (R) celebrates after scoring a century (100 runs) as teammate, batsman Misbah-ul-Haq (L), looks on during the second day of the first cricket Test match between Pakistan and Sri Lanka at the Sheikh Zayed Stadium in Abu Dhabi on January 1, 2014. Sri Lanka were bowled out for 204 in their first innings of the first Test against Pakistan in Abu Dhabi. AFP PHOTO/Ishara S. KODIKARA
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن کو لاحق خطرہ ٹل گیا، سری لنکا کے ہاتھوں گال میں ’بے حال‘ ہونے کے بعد بھارت کا تیسرے نمبر پر قبضہ کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا، سری لنکا کے پاس کوہلی الیون کو ساتویں نمبر پر دھکیلنے کا موقع موجود ہے، بیٹنگ رینکنگ میں یونس خان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔
بولرز میں یاسر شاہ کا پانچواں نمبر رنگانا ہیراتھ کی نگاہوں میں آگیا، روی چندرن ایشون بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود بھارت اگر سری لنکا کے خلاف رواں سیریز میں کلین سویپ کرلیتا تو اس کے پاس پاکستان سے تیسری پوزیشن چھیننے کا موقع موجود ہوتا لیکن گال میں حیران کن شکست کے بعد اس نے یہ موقع گنوا دیا ہے، اب اسے ایک طرح سے ساتویں پوزیشن پر تنزلی کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ سری لنکا اگر باقی دونوں میچز جیت لیتا ہے تو پھر اس کو 8 پوائنٹس ملیں گے، اس طرح وہ خود پانچویں نمبر پر ا?نے اور بھارت کو ساتویں نمبر پر دھکیلنے میں کامیاب ہوجائے گا،گال ٹیسٹ میں 63 رنز کی شاندار کامیابی سری لنکا کے کرکٹرز کے لیے بھی رینکنگ میں خوشی کا پیغام لے کر ا?ئی ہے۔ اس مقابلے میں دنیش چندیمل اور تھارندو کوشل نے بھی رنگاناہیراتھ کی طرح اہم کردار ادا کیا ہے۔
کپتان انجیلو میتھیوز کی ایک درجے ترقی ہوئی مگر انھیں اس پر شاید زیادہ خوشی نہ ہوئی ہو کیونکہ انھوں نے کیریئر کی الوداعی سیریز کھیلنے والے کمارسنگاکارا کو ایک نمبر نیچے چھٹی پوزیشن پر بھیج دیا ہے، تجربہ کار بیٹسمین اب کولمبو میں کیریئر کا ا?خری ٹیسٹ کھیلیں گے، ویرات کوہلی پہلی اننگز میں 103 رنز بنانے کی بدولت اپنی دسویں پوزیشن کو مزید مستحکم کرچکے ، وہ ڈیوڈ وارنر سے اب 5 پوائنٹس ا?گے ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں سب سے بڑی چھلانگ سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین چندیمل نے لگائی، انھوں نے گال ٹیسٹ میں 59 اور 162 ناٹ ا?و¿ٹ کی اننگز کھیل کر مین ا?ف دی میچ ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا، اب ایک ساتھ 22 درجے ترقی پاکر وہ کیریئر بیسٹ 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کچھ اچھی خبریں بھارتی پلیئرز کے لیے بھی ہیں، شیکھر دھون 15 درجے سیڑھی چڑھ کر کیریئر کی بہترین پوزیشن 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے گال میں کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔
اس کے ساتھ وہ سنیل گاوسکر اور راہول ڈریوڈ کے بعد دیار غیرمیں مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے والے تیسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے ہیں۔پاکستان کے یونس خان بدستور ساتویںنمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ پوزیشن ابراہم ڈی ویلیئرز اور ا?سٹریلیا کے نئے کپتان اسٹیون اسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ا?خری اننگز میں 7 وکٹیں لیکر بھارتی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے والے رنگانا ہیراتھ دو درجے بہتری کے ساتھ اب چھٹے نمبر پر پہنچ چکے ہیں اور ان کی نگاہیں اب خود سے ایک نمبر ا?گے یاسر شاہ کی پانچویں پوزیشن پر مرکوز ہوچکی ہیں، سیریز کے باقی دو میچز میں وہ بہترکارکردگی سے مزید ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔ بھارت کے ا?ف اسپنر ایشون بھی تین درجے بہتری کے بعد نویںنمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولرز میں ٹاپ پر جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ موجود ہیں۔ ایک ایک درجہ خسارے سے ورنون فلینڈر اورمچل جونسن ساتویں اور ا?ٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کے نوجوان اسپنر تھارندو کوشل نے بھارت سے پہلے ٹیسٹ کی ا?خری اننگز میں تین وکٹیںلے کر ہیراتھ کا بھرپور ساتھ دیا تھا، اس عمدہ کارکردگی کا صلہ انھیں 21 درجے ترقی کی صورت میں ملا، اب وہ کیریئر کی بہترین 60 پوزیشن پر فائز ہوچکے ہیں۔ بولنگ میں انجیلو میتھیوز کو تین درجے ترقی نے 73 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ ا?ل راو¿نڈرز میں ٹاپ پوزیشن بدستور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے، ایشون ایک درجہ ترقی سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جس کی وجہ سے فلینڈر کو اب تیسری پوزیشن سنبھالنا پڑی ہے۔ اسٹورٹ براڈ چوتھے اور جونسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…